شادی کے بعد معمولات زندگی میں نمایاں تبدیلی آتی ہے ‘ سعدیہ امام
صحتمند رہنے کیلئے فٹنس بہت ضروری ہے جس کا میںبہت خیال رکھتی ہوں‘ انٹر ویو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کے بعد معمولات زندگی میں نمایاں تبدیلی آتی ہے اور اس میں توازن رکھنا پڑتا ہے ،صحتمند رہنے کیلئے فٹنس بہت ضروری ہے جس کا میںبہت خیال رکھتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ ہر لمحے خوش رہتی ہوں کیونکہ یہی زندگی ہے ۔
شادی کے بعد معمولات زندگی میں تبدیلی آتی ہے اوراس میں توازن رکھنا پڑتا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ فی الوقت گھریلو مصروفیات بھی چل رہی ہیں اس لئے مستقبل کے معمولات کے حوالے سے کوئی حتمی منصوبہ نہیں کر سکی ۔انہوں نے کہا کہ خود کو فٹ رکھنے کےلئے مختلف ایکسر سائز کرنی چاہئیں اور اس کے ساتھ اپنی ڈائٹ کو بھی اپنی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے ۔