Breaking News
Home / پاکستان / سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ

سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ

سی ٹی او کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ

”القدس ریلی“کے روٹ کا بھی جائزہ لیا،ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے اظہار برہمی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی او لاہورکیپٹن (ر) سید حماد عابد نے شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور” القدس ریلی“ کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سید حماد عابد نے میکلوڈ روڈ، گڑھی شاہو، لوئر مال، مال تھری، انارکلی سیکٹر القدس ریلی کا ناصر باغ سے فیصل چوک کے روٹ کا ویزٹ کیا اور ڈیوٹی افسر گڑی شاہو کی ماسک اور فیس شیلڈ نہ پہننے پر سرزنش بھی کی۔

علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور نے ناقص انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی سٹی سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ سید حماد عابد نے مال روڈ کے دونوں اطراف پر رانگ پارکنگ کےخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar