Home / پاکستان / سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور 01 جنوری (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولیس چیف عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ جب کہ ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غلام محمود ڈوگر فیصل آباد کے آر پی او کے علاوہ کیپٹل پولیس افسر (سی پی او) لاہور کے عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے عمر شیخ کو اسی تنخواہ پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس/ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔

سابق سی سی پی او لاہور سینئر افسران کے ساتھ اپنے اختلافات اور ماتحتوں سے نامناسب رویوں اور بیانات کے باعث خاصے تنازعات میں گھرے رپے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند کر دیا

نائیجیریا میں اغوا کے خوف سے 12 ملین سے زائد بچوں نے سکول جانا بند …

Skip to toolbar