Breaking News
Home / پاکستان / سی سی پی او ذوالفقارحمیدکا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ سکیورٹی انتظامات اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا

سی سی پی او ذوالفقارحمیدکا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ سکیورٹی انتظامات اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا

سی سی پی او ذوالفقارحمیدکا شہر کی مختلف مساجد کا دورہ سکیورٹی انتظامات اور کورونا ایس او پیز کا بھی جائزہ لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے نماز جمعہ کی سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد کا ویزٹ کیا۔ سی سی پی او نے سول لائنز ڈویڑن کی مختلف مساجد کا دورہ کرکے سیکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

اسی طرح کینٹ، گلبرگ، مین مارکیٹ اور اچھرہ کی مساجد کے بھی وزٹس کیا اور حکومتی 20 نکاتی ایس او پیز کے عملی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ذوالفقارحمید نے مساجد کے گردونواح میں ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کا بھی معائنہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جمعتہ الوداع کے موقعہ پر پانچ ہزار سے زائد مساجد پر سیکیورٹی ڈیوٹی تعینات ہیں۔

شہریوں کو مکمل چیکنگ اور کورونا ایس او پیز کے تحت مساجد میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar