Breaking News
Home / پاکستان / سیکورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک کئی سال تک کیلئے لابنگ کرتے ہیں اور یہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے،شاہ محمود قریشی

سیکورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک کئی سال تک کیلئے لابنگ کرتے ہیں اور یہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے،شاہ محمود قریشی

سیکورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک کئی سال تک کیلئے لابنگ کرتے ہیں اور یہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے،شاہ محمود قریشی

بھارت نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا حشر کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،بھارت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،سیکورٹی کونسل کی ممبر شپ کا ایک طویل طریقہ کار ہے پاکستان بھی اپنی ممبر شپ کیلئے لابنگ کر رہا ہے،سفارتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے، بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک کئی سال تک کیلئے لابنگ کرتے ہیں اور یہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے،بھارت نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا حشر کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ،بھارت کو اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،سیکورٹی کونسل کی ممبر شپ کا ایک طویل طریقہ کار ہے پاکستان بھی اپنی ممبر شپ کیلئے لابنگ کر رہا ہے،سفارتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کونسل کی ممبر شپ کے حصول کا خاص طریقہ کار ہے،سیکورٹی کونسل کی ممبرشپ کے خواہشمند ممالک، کئی سال تک اس کیلئے لابنگ کرتے ہیں اور یہ ہر ملک کا اپنا استحقاق ہے،بھارت اور پاکستان سات سات مرتبہ سیکورٹی کونسل کے ممبرز رہ چکے ہیں،اب سوال اٹھتا ہے بھارت کے منفی رویے کا جو ساری دنیا کے سامنے ہے اور جو انہوں نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کا حشر کیا ہے اور جس طرح انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تو انہیں اپنے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک سیکورٹی کونسل کی ممبر شپ کا تعلق ہے تو اس کا ایک طویل طریقہ کار ہے پاکستان بھی اپنی ممبر شپ کیلئے لابنگ کر رہا ہے،لیکن ہم سفارتی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے ہمارے پاس بہت سے فورمز بھی ہیں اور بہت سے راستے بھی ، جن کا انتخاب ہم اپنی ترجیحات کے مطابق کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar