Breaking News
Home / پاکستان / سینیٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار

سینیٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار

سینیٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار

ایک ہی دن میں 13 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت ، سینٹ کی جانب سے منظور کر دہ قرارداد میں اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرار داد منظور کرلی ہے جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سینٹ کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جارحیت کے خلاف قرار داد قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے پیش کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی دن میں 13 نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی گئی۔

قرارداد میں اس واقعے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کے نصب العین کی مکمل حمایت کی گئی جو اس سلگتے ہوئے مسئلے کے پرامن اور جمہوری طریقے سے حل کا واحد راستہ ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar