سینٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر رحمان ملک نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کی اس موقع پر علی محمد خان نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں مزید ترمیم کا بل پیش کردیا، وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ میں اس ایوان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ایوان بالا نے انسداد دہشت گردی ایکٹ ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔