Home / شوبز / سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت نہ مل سکی ، فلمساز تذبذب کا شکار

سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت نہ مل سکی ، فلمساز تذبذب کا شکار

سینما گھروں کو کھولنے کی اجازت نہ مل سکی ، فلمساز تذبذب کا شکار

کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں،کچھ سمجھ نہیں آرہا‘ فلمسازوں کی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی طرف سے سینماگھروں کو کھولنے کی اجازت نہ ملنے کے باعث فلمساز وں کی بے چینی بڑھنے لگی ۔ ذرائع کے مطابق فلمسازمکمل ہونے والی فلموں کی عید الاضحی پر نمائش کے حوالے سے پر امید تھے لیکن کورونا وائرس کا پھیلاﺅ خطرناک سطح پر پہنچنے کے بعد عید الاضحی پر بھی سینما گھروں کو نہ کھولے جانے کا امکان یقین میں بدلتا جارہا ہے ۔

عید الفطر کے بعد عید الاضحی پر بھی فلمیں کی نمائش ہونے کی امید نظر نہ آنے پر فلمسازوں میں تشویش بڑھتی جارہی ہے ۔ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ متعدد فلمیں تیار ہیں اور ان پر کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے لیکن موجودہ حالات میں کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar