ڈیلی پاکستان آن لائن
لاہور: سینئر اداکارہ زیبا شہناز 60برس کی ہو گئیں۔ زیبا شہناز9مئی 1960ءمیں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ریڈیو ،تی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ زیبا شہناز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات میں اپنی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹوں گی ۔جب خدا کی ذات نے حالات اچھے کئے تو کسی اور وقت میں اس کا اہتمام کر لوں گی ۔