Breaking News
Home / پاکستان / سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحران خوفناک شکل اختیار کر رہاہے ‘ لیاقت بلوچ

سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحران خوفناک شکل اختیار کر رہاہے ‘ لیاقت بلوچ

سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحران خوفناک شکل اختیار کر رہاہے ‘ لیاقت بلوچ
حکومت ریاستی اداروں کی بے ساکھیوں پر غرور ، تکبر کا شکار ہے‘ نائب امیر جماعت اسلامی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحران خوفناک شکل اختیار کر رہاہے ، کرونا وبا رکنے کی بجائے بڑھ رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان پوری قوم کو متحد کرنے اور ٹھوس لائحہ عمل دینے میں ناکام ہیں ، حکومت ریاستی اداروں کی بے ساکھیوں پر غرور ، تکبر کا شکار ہے ، اپوزیشن کی قیادت اور جماعتیں بھی قوم کو مطمئن کرنے میں ناکام ہیں ، سیاست ، پارلیمنٹ او ر قومی محاذ پر یہ خلا ءخطرناک ہے ،ان حالات میں تیسرا ہاتھ ہی فائدہ اٹھا جاتاہے ۔ قاضی شوکت محمود کے افطار ڈنر میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت بلوچ نے کہاکہ کرونا وبا ، لاک ڈاﺅن سے نقصانات کا اندازہ ممکن نہیں ۔ اقتصادی حالات اور زیادہ تباہی کی طرف جارہے ہیں ۔ صنعت ، کاروبار ، درآمدات ، برآمدات کو از سر نو کھڑا کرناآسان کھیل نہیں ہوگا ۔ ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبراور افغانستان کے بگڑتے حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ضد اور انا چھوڑیں ۔ انہیں احساس ہوناچاہیے کہ وہ کمزور وکٹ پر ہیں اس لیے قومی ترجیحات ، قومی مشترکہ لائحہ عمل پر قومی قیادت متحد ہو اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو امید اور روشنی دی جائے ۔ اب یہ بات دو ٹوک ہے کہ ختم نبوت پر حکومت کا کوئی وار کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ خاتم النبیین کی ناموس و عظمت پر اہل ایمان متحد ہیں ۔ دریں اثنا لیاقت بلوچ نے صوابی میں جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما سابق سینیٹر ڈاکٹر مراد علی شاہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar