Breaking News
Home / صفحۂ اول / سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سہ ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی،کھلاڑی ایک روز مکمل آرام کے بعد آج (ہفتہ ) سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز 8فروری سے شروع ہو رہی ہے، جس میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم براستہ دبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی، جسے سخت سکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جمعہ کے روز مکمل آرام کیا اور آج (ہفتہ ) سے ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کا آغاز کرے گی، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلے ہی لاہور پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم آج ہفتے کو نیوزی لینڈ سے قذافی اسٹیڈیم میں مقابلہ کرے گی جبکہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ 10فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan Online

Check Also

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

سویلینز کا ملٹری ٹرائل: آج کل جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ فیشن بن چکا، جسٹس حسن اظہر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق …

Skip to toolbar