Breaking News
Home / شوبز / سکینہ سمو نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

سکینہ سمو نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

سکینہ سمو نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایتکارہ سکینہ سمو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے اپنا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر سکینہ سمو کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کے بعد اب انہوں نے اپنا ٹوئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے جس کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے کہ انہوں نے واقعی جھوٹی خبروں سے تنگ آکر اپنا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا پھر اِس کی وجہ کچھ اور ہے۔

ٹوئٹر اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے سے قبل سکینہ سمو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صارفین سے درخواست کی تھی کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے حوالے سے کوئی بھی خبر انہیں ٹیگ نہ کریں۔

انہوں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ مجھ سے متعلق کورونا وائرس کی جھوٹی خبریں مجھے ٹیگ کرنے سے تھکے نہیں ہیں؟سکینہ سمو کا کہنا تھا کہ وہ ان خبروں سے تھک چکی ہیں۔اِس سے قبل انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں صحافی کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ ’مجھے ایک نام نہاد صحافی سارا دن فون کالز کرتا رہا کیونکہ وہ مجھ سے میری صحت کے متعلق جاننا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا کیونکہ میں اپنی صحت کے حوالے سے کسی سے بھی کوئی بات نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

سکینہ سمو نے کہا تھا کہ ’جب میں نے اس صحافی کو جواب دینے سے انکار کردیا تو اس نے میرے بارے میں جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر پھیلائی کہ سکینہ سمو کورونا کی وجہ سے انتقال کرگئی ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar