Breaking News
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کے 3ججز کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

سپریم کورٹ کے 3ججز کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

سپریم کورٹ کے 3ججز کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے 3ججز کی تعیناتی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو غداری کے مقدمے میں سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے دائرکی ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی امین، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس مظاہرعلی نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں جج صاحبان کی تقرریاں سینیارٹی، میرٹ اور آرٹیکل 175 کو نظر انداز کرکے کی گئی ہیں۔ جسٹس وقاراحمد سیٹھ نے اپنی درخواست میں تینوں ججز کی تقرریوں کو کالعدم قرار دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سینیارٹی اور میرٹ پرسپریم کورٹ کاجج بننےکی اہلیت رکھتے ہیں۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اس معاملے پر میرےخط کا جواب نہیں دیا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

آسٹریلیا نے حزب اللہ کو مکمل طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا کینبرا(ڈیلی …

Skip to toolbar