Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لے لیا

بتایا جائے ویڈیو لنک ٹرائل کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ ،عدالت عظمیٰ کا اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسلام آباد کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے اڈیالہ جیل میں ویڈیو لنک سہولت نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسلام آباد کو نوٹس جاری کر دیا ۔

منگل کو دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ویڈیو لنک ٹرائل کے حوالے سے حکومت کی کیا پالیسی ہے؟ ۔عدالت نے نوٹس سیکرٹری یونین کونسل روات کی ضمانت کے مقدمہ میں جاری کیا۔ عدالت نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے دور میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنا مشکل نہیں۔ وکیل ملزم شاہ خاور نے کہاکہ ٹرائل میں پیشرفت نہیں ہو رہی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ اڈیالہ جیل میں ویڈیولنک کی سہولت دستیاب نہیں، نیب آئی جی جیل خانہ جات اور حکومت کو خط لکھے پیشرفت نہیں ہوئی، آصف زرداری سمیت کئی کیسز میں ویڈیو لنک پر ٹرائل شروع ہوچکا ہے ۔

وکیل شاہ خاور نے کہاکہ ملزم جاوید اختر چوہدری کو ضمانت دی دیں۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ ملزم کی وجہ سے کئی لوگوں کا بھلا ہو جائے گا، ضمانت دیکر کیس ختم کر دیا تو ویڈیو لنک والا معاملہ دب جائے گا۔

بعد ازاں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

#سپریم_کورٹ، #اڈیالہ_جیل، #ویڈیولنک،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar