اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کمرہ عدالت میں مختصر فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی ختم کر دی، سپریم کورٹ نے 6 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قرار دیا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی۔تاحیات نا اہلی کیس کا فیصلہ 5 جنوری کو محفوظ کیاگیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد نوازشریف اور جہانگیر ترین 2024کےانتخابات کےلئے اہل ہوگئے۔
Home / پاکستان / سپریم کورٹ سے نواز شریف کے لیے بڑا ریلیف، اب کرپٹ سیاستدانوں کے لیے نااہلی تاحیات نہیں ہو گی