Home / شوبز / سٹیج کے پروڈیوسرز اور فنکاروں کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور احتجاج بھی رنگ نہ لا سکا

سٹیج کے پروڈیوسرز اور فنکاروں کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور احتجاج بھی رنگ نہ لا سکا

سٹیج کے پروڈیوسرز اور فنکاروں کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور احتجاج بھی رنگ نہ لا سکا

عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کی اجازت نہ ملنے پر پروڈیوسرز اور فنکاروں میں شدید مایوسی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسٹیج سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز اور فنکاروں کی گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور احتجاج بھی رنگ نہ لا سکا ، عید الفطر پر اسٹیج ڈرامے کی اجازت نہ ملنے پر پروڈیوسرز اور فنکاروںمیں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیج سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسرز اور فنکاروںنے نہ صرف گورنر پنجاب چوہدری سرور بلکہ دیگر سیاسی شخصیات اور سرکاری حکام سے ملاقاتیں کر کے عید الفطر پر ایس او پیز کے تحت تھیٹر ز کھولنے کی درخواستیں کی تھیں لیکن انہیں کسی طرح کی پذیرائی نہیں مل سکی ۔ بعد ازاں پروڈیوسرز اور فنکاروںنے احتجاج بھی کیا لیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے عید الفطر پر تھیٹرز کو کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا جس کی وجہ سے پروڈیوسرز اور فنکاروں میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar