Home / پاکستان / سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں، کنول شوذب

سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں، کنول شوذب

سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں، کنول شوذب

ٹیکنالوجی جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہورہی ہے، ویسے ہی یہاں بھی ہونی چاہیے، رہنما پی ٹی آئی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما کنول شوذب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایپ کی بندش مسئلے کا حل نہیں۔ایک انٹرویومیں رہنما پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ ٹیکنالوجی جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں استعمال ہورہی ہے، ویسے ہی یہاں بھی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یوٹیوب بند کی گئی، لیکن وہ متبادل ذرائع سے چل رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قابلِ اعتراض مواد کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کرنی چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar