سنیل گاوسکر کا ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران 2 باﺅنسرز کا مطالبہ
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران 2 باﺅنسرز کا مطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویومیں سنیل گاوسکر نے کہا کہ اس وقت کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ اپنی بہترین حالت میں ہے،اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاہم اس فارمیٹ کو مزید آگے لے جانے کیلئے ایک اوور میں 2 باﺅنسرز کی اجازت پر غور کیا جاسکتا ہے، اس وقت کھیل کا پلڑہ بیٹسمینوں کی جانب موجود اور اس سے تھوڑا توازن پیدا ہوجائے گا۔