سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج ، سپریم کورٹ نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی
حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں،عدالت عظمیٰ کی حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت
سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس تین ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں،عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع خارج کر دیا ۔
منگل کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے حکم میں کہاکہ حکومت اور ادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔عدالت نے حکومت کو شوگر ملز مالکان کیخلاف غیر ضروری اقدامات نہ کرنے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہاکہ سندھ اور اسلام آباد ہائی کورٹس تین ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کریں۔عدالت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداران کو بیان بازی سے بھی روک دیا۔