Breaking News
Home / پاکستان / سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے

سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں کنویں میں ماں سمیت 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے سنجھورو کے دیوان گوٹھ میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے گھر میں بنے ہوئے کنویں میں ڈوب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کنویں کی چھت ٹوٹنے سے اس پر کھیلتے ہوئے تین بچے اندر جاگرے بچوں کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر ان کی جان بچانے کے لیے ماں نے کنویں میں چھلانگ لگادی جس کے سبب وہ اپنے دو بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔کنویں میں ڈوبنے والے تین بچوں میں سے ایک بچے کو بچالیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تین اور پانچ سال ہیں جبکہ والدہ کی عمر 35 سال ہے۔

اطلاع ملتے ہی گاﺅں میں کہرام مچ گیارپورٹ کے مطابق گاﺅں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں کنویں سے نکالیں بعدازاں سنجھورو پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیں۔

#کنواں، #بچے، #ہلاک، #سانگھڑ،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar