Breaking News
Home / پاکستان / سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 873ہوگئی

سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 873ہوگئی

سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 873ہوگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ پولیس میں کورونا سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 873ہوگئی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران 95نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔

کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 8 پولیس اہلکاروں نے شہادت پائی۔شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق کراچی رینج سے تھا۔زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 627 ہے ۔ 238 افسران اورجوان صحتیاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلندحوصلہ ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

لاہور:09 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ نواز نے اپوزیشن اتحاد پاکستان …

Skip to toolbar