Home / پاکستان / سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کیس کے شریک ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس میںنیب کو نوٹس جاری

سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کیس کے شریک ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس میںنیب کو نوٹس جاری

سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کیس کے شریک ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس میںنیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے سندھ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کیس کے شریک ملزم کی ضمانت سے متعلق کیس میںنیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جمعرات کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ نثار اے مجاہد ایڈووکیٹ ملزم نے کہاکہ عبد المجید سومرو نے محکمے کے لیے ڈاکومنٹری بنائی جسے کرپشن کا ملزم بنا دیا گیا،نیب کا الزام درست نہیں کہ فلم بنائی ہی نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ فلم کی منظوری کا تمام ریکارڈ پٹیشن کے ہمراہ لگایا ہے،عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar