Home / پاکستان / سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو مسلح افراد نے قتل کردیا

سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو مسلح افراد نے قتل کردیا

کراچی :جنوری 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو مسلح افراد نے قتل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی تفتیش جاری ہے۔
سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے کو کراچی میں ان کے گھر میں داخل ہو کر نا معلوم حملہ آوروں نے قتل کردیا. پولیس کا کہنا ہے کہ زین علی آفندی کو آج صبح مزار قائد کے سامنے گھرمیں گھس کر قتل کیا گیا ، 5ملزمان رات 3بجکر 25منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور 55 منٹ تک گھر میں موجود رہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں آئے تھے ، مسلح افراد نے زین آفندی کے چہرے پر3 گولیاں ماریں، گھر میں موجود ملازم کو رسیوں سے باندھ دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹڈ ہے یا ڈکیتی، دونوں پہلو سے تفتیش جاری ہے۔
سندھ مدرسۃ الاسلام یکم ستمبر 1885ء کو قائم ہوا اس کے بانی حسن علی آفندی تھے جو ترک نژاد اور کراچی میں آباد تھے۔ سندھ مدرستہ الاسلام کا شمار جنوبی ایشیا کے قدیم ترین جدید مسلم تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ ادارے کا مقصد سندھ کے لوگوں کو جدید تعلیم سے بہرہ ور کرنا تھا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی سندھ مدرسۃ الاسلام میں ابتدائی تعلیم حاصل کی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar