Breaking News
Home / پاکستان / سندھ حکومت مکمل لاک ڈاﺅن سمیت جو مرضی فیصلہ کرے اس پر وفاق کی کوئی بندش نہیں ‘ ہمایوں اختر خان

سندھ حکومت مکمل لاک ڈاﺅن سمیت جو مرضی فیصلہ کرے اس پر وفاق کی کوئی بندش نہیں ‘ ہمایوں اختر خان

سندھ حکومت مکمل لاک ڈاﺅن سمیت جو مرضی فیصلہ کرے اس پر وفاق کی کوئی بندش نہیں ‘ ہمایوں اختر خان

(ن) نے سابقہ دور میں14ارب ڈالر کا انتہائی مہنگا کمرشل قرضہ لیا ، قرضوں پرکمشن کی رپورٹ ملک کےلئے کارآمد ثابت ہو گی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے مکمل لاک ڈاﺅن سمیت جو مرضی فیصلہ کرے اس پر وفاق کی پہلے کوئی بندش تھی نہ اب ہے ،وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور حقائق سے آگاہی کےلئے چھان بین جاری ہے،مسلم لیگ (ن) کے 2013 سے 2018ءکے دورمیں14ارب ڈالر کا انتہائی مہنگا کمرشل قرضہ لیا گیا ، قرضوں کے حوالے سے کمشن کی رپورٹ ملک کےلئے کارآمد ثابت ہو گی ۔

پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پوری دنیا میں جو سٹینڈرز اپنائے گئے ہیں وفاقی حکومت نے ان کی پیروی کی ہے ، ہم نے ہر طرح کے ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاﺅن کے تحت 700مقامات بند ہیںجہاں پر ٹیسٹنگ ، ٹریکنگ اور دیگر ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت صوبے میں مکمل لاک ڈاﺅن سمیت جو مرضی فیصلہ کرے اس پر وفاق کی کوئی بندش نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کو ختم کرنے کے لئے حکومت متحرک ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور حقائق کی چھان بین جاری ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہم نے ملک کو درست سمت میں لے کر جانا ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب ہم اپنی اصلاح کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور میں 14ارب ڈالر کاانتہائی مہنگا کمرشل قرضہ لیا گیا ۔امید ہے کہ قرضوں کے حوالے سے کمشن کی رپورٹ جلد آئے گی اور یہ ملک کےلئے بھی کارآمد ثابت ہو گی ۔

#ہمایوں_اختر، #پاکستان_تحریک_انصاف، #سندھ_حکومت، #لاک_ڈاون، #کروناوائرس،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar