Breaking News
Home / شوبز / سلطان راہی کے انتقال کے سانحہ سے فلم انڈسٹری آج تک سنبھل نہیں سکی ‘ مصطفی قریشی

سلطان راہی کے انتقال کے سانحہ سے فلم انڈسٹری آج تک سنبھل نہیں سکی ‘ مصطفی قریشی

میری سلطان راہی کے ساتھ جوڑی کو بیحد پسند کیا جاتا تھا، انکے ساتھ جب بھی کام کیا ایک نیا خوشگوار تجربہ ہوا

ٍڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی کے جانے کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری حقیقی معنوں میں دم توڑ گئی ہے ، میری سلطان راہی کے ساتھ جوڑ ی بے حد پسند کی جاتی تھی ،میری بنیادی زبان سندھی ہے اور میں نے اردو ریڈیو پاکستان جبکہ پنجابی فلم انڈسٹری سے سیکھنے کاموقع ملا ۔ایک انٹر ویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم کے ساتھ جب بھی کام کیا ہر مرتبہ خوشگوار تجربے کا سامنا ہوا ، سلطان راہی واقعی فن کا سلطان تھا اور وہ نہ صرف ایک بہتری اداکار تھا بلکہ عظیم انسان تھا اور ان کے دنیا سے جانے کے بعد پنجابی فلم انڈسٹری حقیقی معنوں میں یتیم ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کاانتقال فلم انڈستری کے لئے بہت بڑا سانحہ تھا اور اس کے بعد فلم انڈسٹری آج تک اس سانحہ سے سنبھل نہیں سکی۔
#سلطان_راہی، #مصطفیٰ_قریشی، #فلم، #انڈسٹری،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar