سعودی فورسز کی صعدہ کے رہائشی علاقوں میں گولہ باری، 5شہری ہلاک اور کئی زخمی
صنعاء(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فوج نے یمن کے شمال مغربی صوبہ صعدہ میں رہائشی علاقے پر توپ خانے سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔یمن میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدارڈیوڈ گریسلی کا کہنا ہے کہ انسانی بنیادوں پر یمن کو ملنے والی امداد سے رواں سال اگرچہ بڑے پیمانے پر ہونے والے قحط کو ٹال دیا گیا ہے تاہم ابھی بھی صورتحال بہت زیادہ نازک ہے جس کی وجہ سے بہت سے ضروری پروگراموں میں کٹوٹی کے خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امداد کو کسی صورت بھی نہیں روکا جاسکتا ہے بلکہ یہ اگلے سال 2022تک جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات اس وقت ہی تبدیل ہو سکتے ہیں جب یمن کے مسئلے کو سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ زمینی حقائق یوں کے توں رہنے کے امکاں ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں محاصرے کے دوران ملک گیر جنگ بندی ، صنعاء ہوائی اڈے کو دوبارہ کھولنے اور حدیدہ بندرگاہ کے ذریعے ایندھن اور دیگر درآمدات پر پابندیوں کو کم کرنے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔تقریباً 3کروڑ کی آبادی میں 2کروڑ یمنیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی ضرورت ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ ان میں ڈیڑھ کروڑ یمنی بھوک و افلاس کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ بچوں کی حالت خاص طور پر نازک ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ہر 10 منٹ میں ایک بچہ مر جاتا ہے۔سعودی عرب نے یمن کے خلاف اپنی فوجی جارحیت کا آغاز مارچ 2015 میں اپنی متعدد اتحادی ریاستوں جیسے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اور امریکہ اور کئی مغربی ممالک کے اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ کیا۔اس کا مقصد سابق سعودی کی حمایت یافتہ حکومت کے اقتدار میں واپس لانا اور یمن میں موٗثر حکومت کی عدم موجودگی میں ریاستی امور کو چلانے والی عوامی انصار اللہ تحریک کو کچلنا شامل تھا۔
Tags #ArtilleryAttack #Civilians #DavidGressly #Death #Famine #ResidentialArea #Saada #Saudiforces #Yemen
Check Also
سزائے موت کے تین ملزمان بری کرنے کا حکم
ملزمان شفیق ،الیاس اور عالم شیر پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام …
معیاری ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جامع سکل ڈویلپمنٹ پالیسی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر …
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …