Home / انٹر نیشنل / سعودی عرب میں نجی شعبے کی عید پر 23سے 26 مئی تک تعطیلات کا اعلان

سعودی عرب میں نجی شعبے کی عید پر 23سے 26 مئی تک تعطیلات کا اعلان

ڈیلی پاکستان آن لائن

ریاض: سعودی عرب نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چار تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے ایک اعلامیے کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات ہفتہ 23 مئی سے منگل 26 مئی تک ہوں گی۔

عید الفطر کی چھٹیاں کا انحصار شوّال المکرم کے چاند کی رو¿یت پر ہوتا ہے۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ 22 مئی کو رمضان کا آخری روزہ ہوگا۔اس شام چاند نظرآنے کی صورت میں 23 مئی کو نجی شعبے کے ملازمین کی پہلی چھٹی ہوگی۔لیکن سعودی عرب میں نجی شعبے کے بیشتر ملازمین جمعہ کو کام نہیں کرتے۔

اس طرح ان کی عید پر پانچ چھٹیاں ہوجائیں گی۔سعودی حکومت نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے پہلے ہی سولہ چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔ وہ 15 مئی سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں کریں گے جبکہ بہت سے سرکاری ملازمین کرونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی اپنے گھروں سے کام کررہے ہیں۔

پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات نے عید الفطر پر سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے 22 مئی جمعہ سے پانچ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وہ بدھ 27 مئی کو دوبارہ کام پر آئیں گے۔یو اے ای میں نجی شعبہ بالعموم سرکاری تاریخوں کے مطابق ہی عید کی چھٹیاں کرتا ہے۔تاہم نجی شعبے کے ملازمین کی چھٹیوں میں دو ایک دن کی کمی وبیشی بھی ہوسکتی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar