Home / انٹر نیشنل / سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی

میڈل ایسٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کی رو سے ہفتے کو آخری روزہ ہوگا۔

علاوہ ازیں گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ وزیر انصاف نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ابو ظہبی میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

24 مارچ کو سعودی عرب میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان نے دیکھا‘ شہباز شریف

مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی پورے پاکستان …

Skip to toolbar