Breaking News
Home / پاکستان / سعودیہ میں پاکستانی ڈاکٹر کیلئے کووڈ-19 میں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

سعودیہ میں پاکستانی ڈاکٹر کیلئے کووڈ-19 میں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

سعودیہ میں پاکستانی ڈاکٹر کیلئے کووڈ-19 میں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

اپنی خدمات کی پہچان ملنے پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے، شمالی وزیرستان سے آیا ہوں ،ایوارڈ میرے علاقے اور پورے پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے، ڈاکٹر ضیاءاللہ خان

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر ضیاءاللہ خان داوڑ کو کووڈ-19 کی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر ضیاءاللہ خان پچھلے 4 سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور انہوں نے متعدد صحت پروگراموں میں کام کیا ہے جن میں تپ دق، ڈینگی بخار، اور ملیریا شامل ہیں۔اب ڈاکٹر ضیاءاللہ خان جدہ میں وزارت صحت کے ساتھ کووڈ-19 نگرانی اور ڈیٹا انیلیسس ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر ضیاء اللہ نے بتایا کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں 100 دن کی خدمات کے اعتراف میں طبی عملے کو ایوارڈز دیے اور میں بھی یہ ایوارڈ لینے والوں میں سے ایک ہوں۔انہوںنے کہاکہ اپنی خدمات کی پہچان ملنے پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے، میں شمالی وزیرستان سے آیا ہوں اور یہ ایوارڈ نہ صرف میرے لیے بلکہ میرے علاقے اور پورے پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک موبائل ٹیم میں کام کر رہے تھے جو کہ بہت چیلنجنگ اور خطرناک ہے، جیسے ہی ہمیں کسی مثبت کیس رپورٹ ہونے کی اطلاع ملتی تھی تو ہم فوراً اس جگہ جاتے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar