Home / شوبز / سشانت سنگھ دو خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے

سشانت سنگھ دو خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے

سشانت سنگھ دو خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاﺅن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے اسپتال میں داخل بھی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ پیرانویا اور بائپولر ڈس آرڈر کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ اداکار اپنی مصروفیات کے باوجود بھی خود کو اکیلا محسوس کرتے تھے اور یہ بات ان کے گواہوں سے پوچھ گچھ کے بعد سامنے آئی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar