Breaking News
Home / پاکستان / سرگودہا ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھر پور وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئے

سرگودہا ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھر پور وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئے

سرگودہا ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھر پور وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئے

محتاط سروے اور عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران اور افریقہ سے ٹڈی دل کے بڑے جھنڈ پاکستان پہنچ سکتے ہیں

سرگودہا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے سول و ملٹری ادارے بھر پور وسائل کے ساتھ سرگرم ہو گئے جس میں مشینری ‘ افرادی قوت استعمال میں لائی جائیگی۔

محکمہ زراعت ‘دیگر اداروں کے فیلڈ سٹاف پر مشتمل 21سروس ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ ضلع‘ تحصیل کے علاوہ گاﺅں کی سطح پر کوارڈینیشن کمیٹیاں بنادی گئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق تھری ایئرڈیفنس بریگیڈ کمانڈ کے بریگیڈئیر احسن وقاص نے کہا ہے کہ کرونا کے بعد ہمارا آنے والوں دنوں میں ٹڈی دل سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیشگی انتظامات کئے جائیں۔کا شتکا ر وں میں بھر پور آگاہی مہم چلائی جائے۔ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلے سپرے ضروری مشینری اور افرادی قوت کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ٹڈی دل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ایک محتاط سروے اور عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایران اور افریقہ سے ٹڈی دل کے بڑے جھنڈ پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔ اس طرح انڈیا کی 9ریاستوں میں ٹڈی دل بڑی تعداد میں موجود ہے اور انڈیا ایسے جھنڈ کو تلف کرنے میں ناکام رہا ہے اور راجستھان سے ٹڈی دل کے جھنڈپاکستان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فوج اس آفت سے نبرآزماہونے کیلئے اپنے سول اداروں کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہے۔ وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق تمام صوبائی محکمہ زراعت ،پاک فوج اور کمیونٹی کی مشترکہ ٹیمیں سرگودہا سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھر پور سروے اور کنٹرول آپریشن کرہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے کاشتکاروں کے اثاثہ جات کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوںنے ضلعی انتظامہ پر تمام جدید زرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے ٹڈی دل سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں ٹڈی دل کے تدارک کیلئے سپرے سمیت تمام اقدامات پیشگی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ رمضان المبارک میں ٹڈی دل کے چھوٹے جھنڈ ساہیوال اور سلانوالی کے بعض دیہاتوں میں آئے جنہیں بروقت آپریشن کر کے تلف کر دیا گیا یا وہ یہاں سے دوسرے علاقوں میںمنتقل ہوئے تاہم ضلع بھر میں پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کاشتکاروں کی راہنمائی اور آگاہی کیلئے ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

محکمہ زراعت اور دیگر اداروں کے فیلڈ سٹاف پر مشتمل 21سروس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ضلع اور تحصیل کے علاوہ گاؤں کی سطح پر کوارڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ کاشتکاروں میں بھر پور آگاہی مہم جاری ہے۔ جبکہ پی ڈی اے ایم اے کے ماسٹر ٹرینر بھی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ جو محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کو ٹڈی دل سے موثر انداز میں نمٹنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہاں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری مشینری ،افرادی قوت اور سپرے کیلئے کیمیکل کی وافر مقدار موجود ہے ۔ اجلاس میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اداروں کے ملازمین کی مشترکہ تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر بھی اتفاق پا گیا تاکہ ٹڈی دل کے ممکنہ حملے کو موثر انداز میںناکام بنایا جاسکے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور: نومبر 22 ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور …

Skip to toolbar