Breaking News
Home / پاکستان / سرگودھا‘ ٹیکسی ڈرائیور کے چار سالہ بیٹے کو اغواء کر کے چار کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا گیا

سرگودھا‘ ٹیکسی ڈرائیور کے چار سالہ بیٹے کو اغواء کر کے چار کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا گیا

سرگودھا‘ ٹیکسی ڈرائیور کے چار سالہ بیٹے کو اغواء کر کے چار کروڑ روپے تاوان طلب کرلیا گیا

محمد فاروق نے اغواءکارواں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا‘پولیس نے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) سرگودھا ریجن پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کے چار سالہ بیٹے کو اغواء کر کے چار کروڑ روپے تاوان طلب کر کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی جبکہ آر پی او سرگودھا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر کے فوری کاروائی کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کندیاں کے محلہ عالم آباد میں ٹیکسی ڈرائیور عمر فاروق کے 4 سالہ کا بیٹا ھادی ہفتہ کی رات گھر کے گیٹ سے غائب ہو گیا جسے اغواء کار موٹرسائیکل سوار نے اغواء کر کے ٹیلی فون کال کر کے باپ سے تاوان چار کروڑ طلب لیا جس پر محمد فاروق نے اغواءکارواں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس میں پولیس مصروف تفتیش ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کی بازیابی کا حکم دے دیا۔جبکہ اس واقعہ پر علاقہ میں خوف حراس پایا جا رہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar