Breaking News
Home / پاکستان / سرگودھا میں پولیس کا چھاپہ‘ موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ افراد اور تاش جواء کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار

سرگودھا میں پولیس کا چھاپہ‘ موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ افراد اور تاش جواء کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار

سرگودھا میں پولیس کا چھاپہ‘ موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ افراد اور تاش جواء کھیلتے ہوئے سات افراد گرفتار

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا میں پولیس نے چھاپے مار کر موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے چھ افراد اور تاش جواء کھیلتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کر کے داو¿ پر لگی رقم برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں،تاش پتے قبضہ میں لیکر پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے علاقہ چکیاں موڑ دھوری ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل ریس پر جواء کھیلتے ہوئے چھ افراد سمید احسن ولد محمد امیر سکنہ بھیرہ، غلام مصطفی ولد شریف سکنہ8شمالی، علی حسن ولد محمد امیر سکنہ بھیرہ، انعام الحق ولد رمضان سکنہ بھیرہ، اویس ولد اقبال تنویر سکنہ بھیرہ اور کاشف ولد فضل حیات سکنہ بھیرہ کو موٹرسائیکلوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 10200روپے اور چھ موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔تھانہ ایریا پولیس نے مین روڈ مجاہد کالونی میں چھاپہ مار کرمحمد گلریز ولد اسلم سکنہ گلوالا، مظفر خان ولد مکرم خان سکنہ مسلم ٹاون، عنایت اللہ ولد محمد اشرف سکنہ دودہ، محمد قاسم ولد محمد خان سکنہ مجاہد کالونی، محمد بلال ولد اللہ رکھا سکنہ مجاہد کالونی، عامر مشتاق ولد مشتاق احمد سکنہ مجاہد کالونی اور اللہ نور ولد عالم شیر سکنہ مجاہد کالونی کو بذریعہ تاش جوا کھیلتے ہوئے گرفتارکرلیا۔

جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم2800 روپے اور تاش برآمد کر کے تاش پتے قبضہ میں لے لئے جس پر دونون مقامات سے گرفتار ملزمان کے خلاف دونوں تھانوں نے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ آلگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar