Home / پاکستان / سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی بازار میں کریانہ سٹور مالک نے کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حالت غیر کر دی

سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی بازار میں کریانہ سٹور مالک نے کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حالت غیر کر دی

سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی بازار میں کریانہ سٹور مالک نے کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حالت غیر کر دی

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا شہر کے علاقہ محمدی بازار میں کریانہ سٹور مالک نے کمسن ملازم کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے حالت غیر کر دی جس میں مداخلت پر تاجر کی صارفین کو بھی شدید نتائج کی دھمکیاں دے کر چپ کروا دیا شہریوں نے تاجر کے خلاف چائلڈ اینڈ لیبر ایکٹ کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حیدر آباد ٹاون جھال چکیاں کا کمسن بچہ محمدی بازار کے کریانہ سٹور پر ملازمت کرتا جسے کسی بات پر مالک رشید کمبوہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے بچے حالت غیر ہو گئی تو مردوخواتین نے صارفین نے مداخلت کی تو تاجر نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے چپ کروا دیا تاہم موقع پر موجود شہریوں نے ڈی پی او اور ڈی سی سے نوٹس لیتے ہوئے تاجر کے خلاف چائلڈ و لیبر ایکٹ کے تحت معاملہ کی تحقیقات کر کے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

معلوم ہوا کہ اس وقوعہ پر ایک ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے ضابطہ کی کاروائی شروع کر دی ہے اور اس سلسلہ میں بچے کے بارے معلومات حاصل کر کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزمان کو سزائے موت سنا دی .

لاہور: 20 مارچ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر …

Skip to toolbar