Breaking News
Home / پاکستان / سرگودھا ،قومی شاہراہ پر ہیوی گاڑی کی کار کو ٹکر ،کار سوار 2 خواتین ،بچی سمیت چار افرادجاں بحق ،مقدمہ درج

سرگودھا ،قومی شاہراہ پر ہیوی گاڑی کی کار کو ٹکر ،کار سوار 2 خواتین ،بچی سمیت چار افرادجاں بحق ،مقدمہ درج

سرگودھا ،قومی شاہراہ پر ہیوی گاڑی کی کار کو ٹکر ،کار سوار 2 خواتین ،بچی سمیت چار افرادجاں بحق ،مقدمہ درج

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے قریب قومی شاہراہ موٹر وے پر ہیوی گاڑی کی کار کو ٹکر کے نتیجہ میں کار سوار 2 خواتین اور بچی سمیت چار افراد کے جاںبحق اور تین بچوں کے شدید زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف مختلف دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔

زرائع کے مطابق لاہور سے موٹروے کے راستے مانسہرہ جانے والی کار کو سرگودھا کے علاقہ کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ہیوی وہیکل نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں کار سوار خاندان کی دو خواتین اور بچی سمیت چار افراد نثار احمد، پروین اختر،آسیہ بی بی، کمسن آمنہ بی بی جانبحق اور تین بچے فلک شیر،نمرہ، عاصم شدید زخمی ہو گے جن کو ریسکیو کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹمومن منتقل کر دیا گیا۔حادثہ کے جائے موقع سے نامعلوم ہیوی وہیکل کار کوٹکرا مار کر فرار ہو گئی۔حادثہ کے متوفین کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے سپرد کر دی گئیں جبکہ زخمیوں میں فلک شیر کی حالت نازک بتلائی جا رہی ہے۔تاہم تھانہ کوٹ مومن پولیس نے موٹروے پولیس کے ہمایوں توصیف کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 322/337/427/279 ت پ مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar