Breaking News
Home / پاکستان / سرگودھامیں بجلی چوری اور نہری پانی چوروں کےخلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھامیں بجلی چوری اور نہری پانی چوروں کےخلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھامیں بجلی چوری اور نہری پانی چوروں کےخلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھامیں بجلی چوری اور نہری پانی چوروں کے خلاف چار مقدمات درج کر لئے گئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی ٹاسک فورس ٹیم نے خصوصی میٹر چیکنگ مہم کے دوران نواحی چک 9 شمالی بھلوال میں میٹر صارف امداد حسین کو کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

اسی طرح موضع سیدوآنہ میں واپڈا ٹاسک فورس نے دوران چیکنگ واپڈا میٹر صارف محمد باقر کی ڈائریکٹ بجلی چوری پکڑ لی جس پر ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چور صارفین کے خلاف رپورت مرتب کر کے حکام کو بجھوائیں جس کی روشنی میں تھانہ صدر بھلوال اور تھانہ صدر سرگودھا نے متعلقہ ایس ڈی او فیسکو سب ڈویڑنز کی مدعیت میں واپڈا صارفین کے خلاف بجلی چوری کی دفعہ 462ت پ الگ الگ مقدمات درج کر تفتیش شروع کر دی۔

جبکہ تحصیل شاہپور نہر سے کٹ لگا کر موضع ہری پور کے تین کاشت کاروں محمد اسلم ،احمد علی،عبدالرحمن اور موضع بکھر بار میں کاشتکار محمد ریاض کی پانی چوری پکڑی گئی تھانہ شاہپور پولیس کینال آفیسر ملک امام بخش کی مدعیت میں کاشت کاروں کے خلاف پانی چوری کی دفعہ 70/73A ت پ الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

آوارہ کتے پر چلائی گولی سے راہگیر ہوا ہلاک، کتا تھا چالاک، ہو گیا فرار

آوارہ کتے کو مارنے کیلئے چلائی گئی گولی سے راہگیر ہلاک، کتا بچ نکلا فیصل …

Skip to toolbar