سرگودھا‘مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دوکان پر اندھادھند فائرنگ کر کے تاجر کوقتل کر دیا اور فرار ہو گئے
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دوکان پر اندھادھند فائرنگ کر کے تاجر کوقتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
زرائع کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر شہر کے علاقہ عزیز بھٹی ٹاؤن کے قریب کھل بنولہ،کھاد کا تاجر محمد رمضان دکان پر موجود تھا کہ اسی دوران آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تاجر محمد رمضان جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی اور پولیس تفتیش ہے واقعہ دیرینہ دشمنی بتلایا جا رہا ہے۔
#سرگودھا، #قتل، #کرائم،