Home / پاکستان / سراج الحق کاوزر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

سراج الحق کاوزر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

سراج الحق کاوزر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا

لاک ڈاﺅن اور کرفیو کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی اپنی رہائشگاہوں میں بند ہیں‘ امیر جماعت اسلامی

سفارتخانوں سے رابطہ کر کے انہیں مزید فعال کروں گا، اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی پر عزت کیساتھ مکمل علاج کی سہولت مہیا کی جائیگی‘وزیرخارجہ

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو ٹیلیفون کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن اور کرفیو کی وجہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لاکھوں پاکستانی اپنی رہائشگاہوں میں بند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روز گار نہ ہونے کی وجہ سے لوگ فاقوں کا شکار ہیں، سعودی عرب اور عرب امارات میں رہائش گاہوں میں سینکڑوں افراد کی موجودگی وبا ءکے پھیلا کا باعث بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیمار افراد کے لیے ایمبولینس کی سہولت نہیں ہے، ہسپتالوں کے ڈیڈ ہاﺅسزمیں میتیوں کے رکھنے کی جگہ نہیں ہے، اب تک ایک لاکھ 30 ہزار اوورسیز پاکستانی ٹکٹس کے لیے اپلائی کر چکے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی پر سفر، ٹیسٹ کی سہولت اور گھروں میں قرنطینہ کی اجازت دی جائے۔

سعودی عرب اور دیگر بڑے ممالک میں سفارتخانوں کی طرف سے ہیلپ لائن کا اعلان کیا جائے اور 12 ارب روپے میں ایک بڑی رقم اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے رکھی جائے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سراج الحق کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ سفارتخانوں سے رابطہ کر کے انہیں مزید فعال کروں گا، اوورسیز پاکستانیوں کی واپسی پر ان کو عزت کیساتھ مکمل علاج کی سہولت مہیا کی جائیگی۔ صوبائی حکومتوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے۔

#جماعت_اسلامی، #سراج_الحق، #شاہ_محمود_قریشی، #اورسیزپاکستانی،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی

بائیڈن 2024 میں بھی صدارتی الیکشن لڑیں گے، ترجمان وائٹ ہاوس جین ساکی واشنگٹن (ڈیلی …

Skip to toolbar