Home / پاکستان / سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ درست ہے ،علی ظفر

سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ درست ہے ،علی ظفر

سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلہ درست ہے ،علی ظفر

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار علی ظفر نے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے ستمبر میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ اسکول کھولنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ سمتبر کے پہلے ہفتے میں اسکول کھولنے اور امتحانات لینے کی اجازت دی جائے لیکن اس حوالے سے حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے لی جائے گی۔

اس حوالے سے گلوکار علی طفر نے شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ان کے خیال میں یہ درست فیصلہ ہے۔ اسی ٹوئٹ میں علی ظفر نے اس فیصلے پر طلبہ سے بھی رائے مانگی جس پر بیشتر لوگوں صارفین نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل

نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی لو اسٹوری سوشل میڈیا میں ہوئی وائرل ممبئی: …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar