سامنتھا روتھ پربھو ڈریم وارئیر پکچرز کی اگلی فلم میں کام کریں گی
بمبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈریم وارئیر پکچرز اپنے نئے آنے والے فلمی پروجیکٹ میں اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کو مین رول میں لیں گے۔ دسہرہ تہوار کے موقع پر جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایات شانتھروبن دیں گے جن کی یہ بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی۔ گھریلو مسائل کی وجہ سے سمانتھا نے حال ہی میں شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی قیاس آرائیوں کے بعد سمانتھا اور ان کے شوہر چیتنیا نے اعلان کیا کہ وہ اب ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں۔اگرچہ دونوں نے ابھی تک علیحدگی کے حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ علیحدگی کے اعلان کے فوراً بعد ہی سامنتھا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا میں موجود صارفین اس شادی کی ناکامی کا الزام سامنتھا پر لگا رہے ہیں۔