Breaking News
Home / انٹر نیشنل / سارک چیمبر عہدیداران کی نامزدگیوں کا تنازعہ،سپریم کورٹ کا فیڈریشن چیمبر اینڈ کامرس کو پانچ روز میں معاملہ حل کرنے کےلئے کا حکم

سارک چیمبر عہدیداران کی نامزدگیوں کا تنازعہ،سپریم کورٹ کا فیڈریشن چیمبر اینڈ کامرس کو پانچ روز میں معاملہ حل کرنے کےلئے کا حکم

سارک چیمبر عہدیداران کی نامزدگیوں کا تنازعہ،سپریم کورٹ کا فیڈریشن چیمبر اینڈ کامرس کو پانچ روز میں معاملہ حل کرنے کےلئے کا حکم

بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کو متنازعہ کرنے پر جسٹس عمر عطاءبندیال شدید برہم، دونوں فریقین سے ایک ایک نمائندے پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی
کورونا نے آپ کے جھگڑے کو چھپا لیا،بارہ ممالک کے سامنے جھگڑا کرنا شرمساری کا باعث ہے،پاکستانی جھنڈے کا ہر صورت دفاع کریں گے،جسٹس عمر عطابندیال

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کی نامزدگیوں کا تنازعہ،سپریم کورٹ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈ کامرس کو پانچ روز میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں فریقین سے ایک ایک نمائندے پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ۔

منگل کو جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

دور ان سماعت بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کو متنازعہ کرنے پر جسٹس عمر عطاءبندیال شدید برہم ہوئے اور کہاکہ کورونا نے آپ کے جھگڑے کو چھپا لیا،بارہ ممالک کے سامنے جھگڑا کرنا شرمساری کا باعث ہے،پاکستانی جھنڈے کا ہر صورت دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیسے بزنس مین ہیں کہ ملک کے مفاد کا ہی نہیں پتہ،معاملہ حل کریں ورنہ آپ کے ساتھ کچھ اور کر دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد مدنظر نہ رکھا تو ہمیشہ کے لیے آپ سب پر پابندی لگا دیں گے،باہمی چپقلش اور معمول جھگڑوں سے عالمی سطح پر ملک کو بدنام نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ دو رکنی کمیٹی قائم کر رہے ہیں۔

وکیل عامر رانا نے کہاکہ آپ دو کے بجائے تین نام ڈال دیں۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ عدالت کے معاملات مداخلت مت کریں۔جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس قاضی امین کی جانب سے وکیل عامر رانا کی سرزنش کی گئی ۔

جسٹس عمرعطاءبندیال نے کہاکہ آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر گیم کر رہے ہیں،آپ کا لائسنس کینسل اور جرمانہ کرتے ہیں۔

دور ان سماعت وکیل عامر رانا نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ عدالت نے کہاکہ ابھی ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کر کے رسید سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔

وکیل عامر رانا نے کہاکہ کورونا ریلیف فنڈ میں پیسے جمع کرا دیتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے سماعت ملتوی کر دی ۔ یاد رہے کہ سارک آئین کے مطابق آئندہ مدت کے لیے عہدیداران کی نامزدگی پاکستان کی جانب سے ہونی ہے،فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اینڈکامرس کے گروپوں کے درمیان سارک نامزدگیوں پر تنازعہ ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ نکل آیا. نیویارک ٹائمز

چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار …

Skip to toolbar