احد چیمہ کے ریمانڈ میں 22 جون تک توسیع
نیب کے تین گواہوں نصیر احمد، روف وائیں اور لیاقت علی کے بیان قلمبند کئے گئے
لاہور(ڈیلی ُاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22جون تک توسیع کردی ۔
احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی۔احد چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جج امجد نذیر چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب کے تین گواہوں نصیر احمد، روف وائیں اور لیاقت علی کے بیان قلمبند کئے گئے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے جبکہ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کرتے ہوئے پانچ مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے 22جون کو طلب کرلیا۔
Tags #احد_چیمہ، #ریمانڈ،
Check Also
امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ٹرمپ کو پاگل قرار دے دیا
واشنگٹن: 9 جنوری ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی کانگریس ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی …