Breaking News
Home / صفحۂ اول / سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انگلینڈ کے دورے سے پہلے پی سی بی کو کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا انگلینڈ کے دورے سے پہلے پی سی بی کو کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ

ڈیلی پاکستان آن لائن

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے انگلینڈ کے دورے سے پہلے قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کرکٹرز اور سپورٹنگ اسٹاف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رکھاجاسکتا ہے، کسی سے ملنے کی اجازت نہ دی جائے، انگلینڈ جاکر بھی چند دن قرنطےنہ ہ میں رہیں۔وہاں پر بھی ٹیسٹ کروانے کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کریں، اس کے ساتھ انگلینڈ میں میچز کا انتظام کرنے والے سٹاف کے ٹیسٹ لینے کے ساتھ صرف بیس فیصد تماشائیوں کو گراونڈ میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

ان کے پاس بھی کورونا فری سٹرٹیفکیٹ ہو، بخار چیک کرکے اند رآنے دیاجائے۔ موجودہ صورت حال میں کرکٹ سرگرمیاں شروع ہونا ضروری ہیں،اس کے لیے ایس او پیز بنائے جاسکتےہیں، اگر کرکٹ کی طرف نہ گئے تو چند ماہ بعد تمام بورڈز دیوالیہ ہوسکتے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar