Home / انٹر نیشنل / سابق وزیرِ خارجہ فیمیو کیشیڈاجاپان کے اگلے وزیر اعظم منتخب

سابق وزیرِ خارجہ فیمیو کیشیڈاجاپان کے اگلے وزیر اعظم منتخب

سابق وزیرِ خارجہ فیمیو کیشیڈاجاپان کے اگلے وزیر اعظم منتخب
ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم فیمیو کیشیڈا جن کا تعلق ہیروشیما سے تعلق رکھنے والے سیاسی خاندان سے ہے جو اپنی میانہ روی اور نرم لہجے کی وجہ سے مشہور ہیں جنہیں کھیلوں میں سب سے زیادہ بیس بال پسند ہے۔ 64سالہ فیمیو کیشیڈانے بدھ کے روز حکمران جماعت کی قیادت کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور انہوں نے اپنے مدمقابل ویکسین کے مشہور سربراہ تارو کونو کو شکست دے کر وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان ہو گئے۔ انہوں نے کامیابی کے فوراًبعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت کے دوران سب سے زیادہ پیسہ وبائی مرض سے نمٹنے پر خرچ کریں گے۔مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی معاشی پالیسیوں کو متعارف کروائیں گے جس سے معاشرے میں عدم مساوات میں کمی واقع ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ نئی لبرل معاشی پالیسیوں کا خاتمہ کر دیں گے جو گزشتہ دو دہائیوں سے جاپانی سیاست پر حاوی ہیں۔سابق وزیراعظم کی غیرمقبول پالیسیوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے سب سے زیادہ موزوں لیڈر ہیں۔ کیشیڈا اس سے پہلے ایل ڈی پی پالیسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور 2012-17 کے درمیان وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے روس اور جنوبی کوریا کے ساتھ معاہدوں پر بات چیت کی جن کے ساتھ جاپان کے تعلقات اکثر سرد رہے ہیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar