Breaking News
Home / انٹر نیشنل / سابق وزیرخارجہ کولن امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے، ٹرمپ

سابق وزیرخارجہ کولن امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے، ٹرمپ

سابق وزیرخارجہ کولن امریکا کو عراق جنگ میں الجھانے کا ذمہ دار ہے، ٹرمپ

کولن پاول مغرور شخص ہے اور ایک دوسرے مغرور جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہتا ہے،امریکی صدر کا تنقید

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق وزیرخارجہ کولن پاول کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عراق جنگ میں امریکا کو غیر ضروری طور پرالجھانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق کول پاول کی جانب سے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے ایک بیان میں سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول پر شدید تنقید کی اور انہیں عراق جنگ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں امریکی وزیرخارجہ رہنے والے کولن پاول نے دو روز قبل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس پر صدر ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ کولن پاول مشرق وسطی کی تباہ کن جنگوں میں ہماری شمولیت کا ذمہ دار ہے۔ وہ ایک اور مغرور شخص ہے اور ایک دوسرے مغرور جو بائیڈن کو ووٹ دینا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید لکھا کہ کیا پاول نے یہ نہیں کہا کہ عراق کے پاس بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تھے؟ عراق کے پاس ایسا کچھ نہیں تھا مگر ہمیں عراق کی جنگ میں الجھا دیا گیا۔پاول نے امریکی ٹی وی پر اسٹیٹ آف دی یونین پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ ہمارے پاس ایک آئین ہے ، ہمیں اس آئین پر عمل کرنا ہے اور صدر ٹرمپ اس سے دور ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سال ٹرمپ کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرسکتا بلکہ میں جوبائیڈن کو ووٹ دوں گا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ فیاض الحسن چوہان

بیگم صفدراعوان کا ”ووٹ کو عزت دو“کا نعرہ دراصل ”مجھے لندن جانے دو“کی دہائی ہے‘ …

Skip to toolbar