Breaking News
Home / انٹر نیشنل / سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ”ٹروتھ سوشل” بنانے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ”ٹروتھ سوشل” بنانے کا اعلان

ٹوئٹر اور فیس بک سے مایوس ڈونلڈ ٹرمپ اپنی سوشل ایپ بنائیں گے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی کے بعد اپنا سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نامی کمپنی اس سوشل نیٹ ورک کی مالک ہوگی اور امید کی جا رہی ہے کہ اس کا بِیٹا لانچ اگلے ماہ شروع ہو جائے گا۔گروپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پری آرڈر کے لیے یہ ایپ ایپل کے ایپ سٹور پر موجود ہے۔بیان کے مطابق گروپ آن ڈیمانڈ ویڈیو سبسکرپشن فیچر لانچ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔سابق صدر نے کہا ہے کہ میں نے ٹرتھ سوشل ٹیکنالوجی میں بڑے کھلاڑیوں کے ظلم کے خلاف بنائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں طالبان ٹوئٹر پر بڑی تعداد میں موجود ہیں، لیکن آپ کے پسندیدہ صدر نہیں ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے۔پبلک لسٹڈ کمپنی بنانے کے لیے ٹی ایم ٹی جی کو ڈیجیٹل ورلڈ ایکوزیشن کارپوریشن(ڈی ڈبلیو اے سی)کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ڈی ڈبلیو اے سی کے چیف پیٹرک آرلینڈو کا کہنا تھا کہ مارکیٹ اور ٹرمپ کے مداحوں کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ ٹی ایم ٹی جی کے پاس ایم شیئر ہولڈر ویلیو حاصل کرنے کا موقع ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لئے عدالتوں میں ججز کی تعداد پوری کی جائے ‘پنجاب بار کونسل

عوام میں مایوسی بڑھتی جارہی جس کا سدباب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے …

Skip to toolbar