Breaking News
Home / شوبز / زیر تکمیل پراجیکٹس کی وجہ سے عید الفطر پرپاکستان نہیں آسکوں گی‘ زارا اکبر

زیر تکمیل پراجیکٹس کی وجہ سے عید الفطر پرپاکستان نہیں آسکوں گی‘ زارا اکبر

زیر تکمیل پراجیکٹس کی وجہ سے عید الفطر پرپاکستان نہیں آسکوں گی‘ زارا اکبر

کورونا کی وباءختم ہونے کے بعد پراجیکٹ مکمل کروا کر وطن واپس آﺅں گی‘ خصوصی گفتگو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے بعض شوبز پراجیکٹ کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے لندن میںمقیم ہوں جس کی وجہ سے عید الفطر پر پاکستان نہیں آ سکوں گی ، کورونا وائرس کی وجہ سے پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے اور سب کو اپنی مصروفیات ترک کر کے گھروں تک محدود ہونا پڑ گیا۔

ٹیلیفون پرڈیلی پاکستان آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ امسال عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں منا سکوں گی جس کا بہت افسوس ہے لیکن اس میں بھی خدا نے یقینا کوئی بہتری کی ہو گی ۔ کورونا وائرس کی وباءختم ہونے کے بعد اپنے پراجیکٹ مکمل کروا کر پاکستان واپس آﺅں گی ۔انہوںنے کہا کہ لندن میں قیام کے دوران بہت کچھ سکھا ہے ،یہاں گھر کا سارا کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہوں اور میں نے بہت اچھے کھانے بنانے بھی سیکھ لئے ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال

کور کماندرز کانفرنس ،جیواسٹریٹیجک، علاقائی اور قومی سلامتی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال امن کےلئے …

Skip to toolbar