Breaking News
Home / انٹر نیشنل / زیادتی کے مقدمے میں ملوث آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کی 5 سالہ سزا کے خلاف اپیل مسترد

زیادتی کے مقدمے میں ملوث آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کی 5 سالہ سزا کے خلاف اپیل مسترد

ایلکس نے ہوٹل میں سوئی ہوئی یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لندن: ( ڈیلی ُپاکستان آن ٌائن) برطانوی عدالت نے یونیورسٹی طالبہ سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں ملوث آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کی 5 سالہ سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی .ایلکس کو پانچ سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی.

برطانوی عدالت نے آسٹریلوی کرکٹر ایلکس ہیپرن کو طالبہ سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر گزشتہ سال اپریل میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی، کرکٹر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے اپیل خارج کرتے ہوئے 5 سال سزا کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے دوستوں کے ساتھ شرط لگائی تھی اور ہوٹل میں سوئی ہوئی یونیورسٹی کی 24 سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ الیکس ہیپرن کو جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر گزشتہ سال 30 اپریل کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
الیکس ہیپرن نے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کی، عدالت نے ان کی اپیل خارج کردی جس کے بعد کرکٹر کو پانچ سال جیل میں رہنا پڑے گا۔ کرکٹر نے سزا کے خلاف انگلیںڈ اینڈ ویلز کی دوسری سینئر ترین عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے خارج کردیا گیا ہے۔ لارڈ چیف جسٹس لارڈ برنیٹ اور دو دیگر سینئر ججز نے ہیپرن کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا، ایلکس نے سزا کو دوبارہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar