Breaking News
Home / شوبز / زندگی میں کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ‘ ریشم

زندگی میں کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ‘ ریشم

زندگی میں کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ‘ ریشم

فلموں کی بجائے سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا گلیمر زیادہ ہے ‘ انٹر ویو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کبھی بھی شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں کی ، سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا گلیمر زیادہ ہے ،جو شخص کسی عورت کی عزت نہیں کرتا میں اسے انسان ہی نہیں مانتی ۔

ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس بہت سا پیسہ اور شہرت ہو اوریہ لالچ بڑھتی ہی جاتی ہے لیکن خدا کا شکر ہے کہ مجھے شہرت اور پیسے کی لالچ نہیں ، میں اعتدال پسند ہوں اور خدا کی ذات نے عزت و احترام والی شہرت سے نوازا ہے جس پر اس ذات پاک کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

ریشم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ، میرے ذاتی خیال میں سوشل میڈیا پر اداکاراﺅں کا گلیمر زیادہ ہے اور فلم میں نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کام میں بے جا مداخلت کرنے کی قائل ہوں نہ کسی سے حسد کرتی ہوں بلکہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے جو دے رکھا ہے اس پرمطمئن ہوں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

حکومت پاکستان دسمبر 2022تک پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے کوشاں ہے، امین الحق

اسلام آباد۔ 23نومبر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) :وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی …

Skip to toolbar