عزت ، ذلت کا اختیار انسان کے پاس ہوتا تو وہ اپنے سوا ہر ایک کو بے عزت کر دیتا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماضی کی نامور اداکار ہ ریما خان نے ناصر ادیب کے اپنے حوالے سے دئیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے آپ کو اشرف المخلوقات اس وقت کہیں جب آپ کے شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو۔ریما خان ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے ہم پر بہت احسانات کیے ہیں اور سب سے بڑا احسان اس نے تین چیزوں کا اختیار اپنے پاس رکھا ہے، ایک زندگی اور موت، رزق اور تنگدستی اور تیسری عزت اور ذلت، اگر یہ اختیار انسان کے پاس ہوتا تو وہ اپنے سوا ہر ایک کو بے عزت کر دیتا جو ہم دیکھتے بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے جو لوگ اللہ کے اختیارات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں ان کی دنیا اور آخرت خراب ہوتی ہے، ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہمیں اچھا انسان بنائے۔